<

اہم اطلاعات


طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن و رولنمبرز تک آن لائن ادارتی رسائی

23/03/19
”اُمیدواروں کی رجسٹریشن اور رول نمبرز تک آن لائن ادارتی رسائی“ الحمد للہ العظیم ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سے ملحقہ اداروں کو امتحانی معلومات تک آن لائن رسائی میں اور ایک اور خوش آئند سہولت فراھم کر دی گئی ۔ اس نئے اقدام کی بدولت ملحقہ ادارے کے سربراہ اپنے ادارے کے طلبہ و طالبات ۔۔۔۔ جن کے داخلہ جات کنفرم ھو چکے ھیں ۔۔۔ کی مکمل فہرست دیکھ اور پرنٹ کر کے ریکارڈ میں لگا سکیں گے ۔ طریقہ کار: تنظیم المدارس اھل سنت پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر ”نظام المدارس“ ونڈو میں http://tanzeemulmadaris.com/Nazm-ul-Madaris.aspx الحاق نمبر اور پاس ورڈ کے ذریعے داخل ھوں۔ نظام المدارس کے تحت مہیا کی گئی دیگر ادارتی معلومات کے ساتھ ساتھ کنفرم داخلہ والے طلبہ و طالبات کے مکمل کوائف (رجسٹریشن نمبر ، رولنمبر ، درجہ و سال ، امتحانی سنٹر، امیدوار کا نام ، ولدیت اور تاریخ پیدائش) پر مشتمل فہرست نہ صرف دیکھ سکتے ھیں بلکہ حسب ضرورت پرنٹ نکال کر اپنے ادارتی ریکارڈ میں محفوظ کر سکتے ھیں ۔ یاد رھے ! ان شاٰء اللہ تعالیٰ اس سہولت کی دستیابی سے کوائف و ریکارڈ کی درستگی میں بھی خاطر خواہ بہتری آئے گی ۔ لہٰذا فہرست کو سطحی نظر سے دیکھنے کی بجائے اس کے مندرجات کو اچھی پڑھ لیا جائے بلکہ ادارتی نوٹس بورڈ پر آویزاں کروا دیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات اپنے کوائف کو دیکھ کر درست اندراجات کی تسلی کر لیں اور کسی بھی فروگذاشت پر اس کی بروقت اصلاح کروا سکیں ۔