<

اہم اطلاعات


” رعایت در مدت فراھمی قومی شناخت نمبر“

08/01/16
تنظیم المدارس اھل سنت پاکستان کے امتحانی بورڈ نے ڈاکومنٹیشن (تعلیمی و ذاتی کوائف )میں بہتری اور یکسانیت پیدا کرنے کےلیے انتہائی اھمیت کے حامل فیصلے کئے ، جن میں نظام التسجیل (رجسٹریشن) کا اجراء اور نادرا کی آئی ڈی (قومی شناخت نمبر) کی فراھمی شامل ھے ۔ سال رواں کے سالانہ امتحانات میں ھر دو اقدامات کا لازمی اجراء کیا جا رھا ھے ۔ عدم توجہ یا سستی کی وجہ سے بہت سارے طلبہ کا شناختی کارڈ یا ب فارم تاحال نہیں بنوایا گیا ۔ متعدد مدارس کے سربراھان نے اس پریشانی سے مرکزی شعبہ امتحانات میں رابطہ کیا ھے ۔ ایسے طلبہ و طالبات ---- جن کا قومی شناخت نمبر تا حال جاری نہیں ھوا --- کو ھدایت کی جاتی ھے کہ وہ فوری طور پر اپنا کیس نادرا آفس میں جمع کرائیں ۔ اور داخلہ فارم پُر کر کے نادرا آفس کی رسید کی فوٹو کاپی لف کر دیں ۔ اس طرح ان کا داخلہ روکا نہیں جائے گا ۔ تاھم متنبہ کیا جاتا ہے کہ ”قومی شناخت نمبر” کے حصول کی کوششیں مسلسل جاری رکھیں ۔ ۔ رول نمبر سلپ کے اجراء سے پہلے ایسے طلبہ و طالبات کو شناختی کارڈ / ب فارم فراھم کرنا ضروری ھو گا ۔ حافظ غلام عباس ناظم امتحانات