<

اہم اطلاعات


مدارس و جامعات کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ

05/04/20
ملکی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کردیا گیا ، چونکہ اسی دوران دینی اداروں میں شعبہ تجوید و درس نظامی کی سالانہ تعطیلات کا دورانیہ (15 شعبان تا 10 شوال ) شروع ہو جائے گا، لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ: 1- سالانہ تعطیلات 6۔ اپریل تا 3 جون 2020ء بمطابق 12 شعبان تا 10 شوال المکرم 1441ھ تک ہوں گی ۔ تمام ملحقہ مدارس و جامعات گیارہ شوال المکرم سے طلبہ کی حاضری اور نئے سال کے داخلہ جات کا نظام الاوقات طے کر کےجاری کر دیں ۔ یاد رہے کہ : تعطیلات کا یہ شیڈول صرف درس نظامی اور تجوید کے شعبہ جات کے لیے ہے ، حفظ القرآن اور ناظرہ و پرائمری کی تعلیم والے ادارے ملکی حالات بہتر ہونے کی صورت میںا پنا نظام الاوقات ترتیب دے کر تعلیم شروع کروا سکتے ہیں ۔ 2۔ سالانہ امتحانات کا نظام العمل عید الفطر کے بعد ہو گا جس کا اجراء ملکی حالات کے بہتر ہونے پر امتحانی بورڈ طے کرے گا ۔تاہم طلبہ و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ دوران تعطیلات ذکر و اذکار، توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ اپنے اسباق کا اعادہ و تکرار اور امتحانات کی تیاری خوب دل جمعی سے کریں ، تاکہ نئے تعلیمی سال سے قبل اس مرحلے سے بہتر طور پر عہدہ برا ہو سکیں ۔ 3۔ حکومتی احکامات کے احترام میں مرکزی دفتر میں تعطیلات کا دورانیہ بھی 14 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ 4۔ شہادۃ عالمیہ سال دوم (طلبہ) کےتحقیقی مقالات کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی جا چکی ہے ، طلبہ اپنے مقالات بذریعہ ڈاک مرکزی دفتر بھجوا سکتے ہیں ۔ رسید روانگی مقالہ اور اصل مواد محفوظ رکھیں تاکہ بوقت ضرورت کام آئے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔ والسلام 4۔ اپریل 2020ء محمد عبد المصطفیٰ ہزاروی (ناظم اعلیٰ)