<

اہم اطلاعات


ٹیلی فون میسج کے ذریعے نتائج کی فراھمی

04/07/15
خوشخبری: صدر گرامی اور ناظم اعلٰی صاحبان کی خصوصی ھدایت پر امتحانی نظم کی بہتری کےلئے متعدد انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ انہی اقدامات میں سے ایک قدم یہ ہے کہ : آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ امسال شعبہ امتحانات کی طرف سے نتائج کے اعلان کے ساتھ ھی جہاں تنظیم المدارس کی ویب سائٹ http://tanzeemulmadaris.com/Result.aspx پہ نتائج شائع کرے گا ، وہیں ان شاء اللہ تعالیٰ ٹیلی فون میسج کے ذریعے بھی نتائج فراھم کرے گا۔ اس سھولت کی فراھمی کے ساتھ ویب سائٹ پر رش کے باعث ویب سرور کے ہینگ ھونے اور رسپانس نہ دینے کی پرابلمز اور انتظار کی زحمت سے بچا جا سکے گا ۔ 4 ڈیجٹ کا سسٹم کوڈ اور طریقہ کار کی معلومات ایک دو روز میں جاری کر دی جائیں گی۔ طلبہ و طالبات اپنے نتائج اپنے موبائل فون سے ایک ایس ایم ایس کے ذریعے معلوم کر سکیں گے ۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ تنظیم المدارس اھل سنت پاکستان