Skip Navigation Links
Latest News
        
DateNews Heading/Detail
30/04/18 تبدیلی شیڈول تقسیم لیپ ٹاپ
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے تحت مورخہ 2 مئی 2018 کو جامعہ نعیمیہ لاہورمیں ہونے والی تقریب” تقسیم لیپ ٹاپ “ بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دی گئی ہے۔نئے پروگرام کے بارے میں جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔متعلقہ امیدوار /جامعات رابطے میں رہیں۔ نظر ثانی شدہ پروگرام اور دیگر ضروری معلومات کے لیےدفتر تنظیم المدارس کے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔ رابطہ نمبر:042-37731045-49 ایکسٹیشن نمبر 108 یا 124 ملائیے محمد آصف ہاشمی : 03434555547 غلام مرتضیٰ اعظمی :03014574588
02/05/18 روانگی اسناد بابت سالانہ امتحانات 2017 برائے طلبہ و طالبات
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سالانہ امتحانات 2017 یا اس سے قبل امتحانات میں کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کی اسناد متعلقہ جامعات کو روانہ کر دی گئی ہیں۔ اسناد کے حصول کے لیے طلبہ و طالبات اپنے جامعات سے رابطہ کریں نیز جن جامعات کو تاحال اسناد موصول نہیں ہو سکیں وہ فی الفور مرکزی دفتر تنظیم المدارس شعبہ اسناد سے رابطہ کریں۔
12/04/18 انعقاد سالانہ امتحانات 2018 برائے طلبہ و طالبات
شبعہ امتحانات تنظیم المدارس کے زیرانتظام سالانہ امتحانات 2018 برائے طلبہ کا آغاز 14اپریل بروز ہفتہ جبکہ طالبات کے امتحانات کا آغاز 3مئی 2018 سے ہو رہا ہے ۔ تاہم طلبہ کی رولنمبر سلپس ان کے متعلقہ جامعہ کو ارسال کر دی گئی ہیں جبکہ طالبات کی رولنمبر سلپس 16اپریل تک جاری ہونا متوقع ہے۔
18/04/17 اہم اطلاع : سالہائے گذشتہ کے سوالیہ پرچہ جات
بعض احباب نے تنظیم المدارس کے سالہائے گذشتہ کے سوالیہ پرچہ جات اپنے طور پر اپ لوڈ کر دئیے ہیں ، جو احباب اس سے استفادہ کرنا چاہیں درج ذیل لنک ہے : https://www.dropbox.com/sh/9yeoclyacdtrey8/AABGwDlcm2hc5LAPNmzdXxhPa?dl=0
25/03/17 امتحانات تحفیظ القرآن و تجوید و قرات
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے شعبہ حفظ و تجوید کے سالانہ امتحانات 2017 کا انعقاد 15 رجب المرجب تا 14 شعبان المعظم ضلعی کوآرڈینیٹر کے زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔ تحفیظ و تجوید کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و طالبات جلد از جلد اپنے جامعہ کی وساطت سے مرکزی دفتر تنظیم المدارس رابطہ کریںیا تفصیلی معلومات کے لیے لنک وزٹ کریں۔
07/12/17 نتائج انٹری ٹیسٹ درجہ تخصص فی الفقہ والافتاء
شعبہ امتحانات کی اطلاعات کے مطابق سالانہ امتحانات 2018 میں شرکت کے متمنی حضرات کے نتائج انٹری ٹیسٹ درجہ تخصص فی الفقہ والافتاء اناؤنس کر دیئے گئے ہیں۔ انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدوار ہی سالانہ امتحانات 2018 درجہ تخصص فی الفقہ والافتاء سال اول کے امتحانات میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
19/04/17 اہم اطلاع: اجراء رولنمبر سلپس بابت سالانہ امتحانات2018
سالانہ امتحانات 2018 میں شرکت کی اہلیت رکھنے والے طلبہ کی رولنمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔ اُمیدوار اپنی رولنمبر سلپ متعلقہ جامعہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔تاہم بعض جامعات کے اُمیدواروںکی رولنمبر سلپس ان کی سالانہ الحاق فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے روک لی گی ہیں۔ ایسےجامعات اپنے طلبہ کی رولنمبر سلپس کے اجراء کے لیےفوری طور پرمرکزی دفتر تنظیم المدارس لاہور رابطہ کریں۔ خیال رہے کہ طلباء کے امتحانات کا آغاز مورخہ14 اپریل 2018 بروز ہفتہ سے ہو رہا ہے۔ٍ
27/12/16 فہرس الموضوعات والعناوین سنۃ۱۴۳۸ ھـ جاری کر دی گئی ھے
فہرس الموضوعات والعناوین لطلاب الدرجۃ النہائیۃ والباحثین لنیل الشھادۃ العالمیۃ فی العلوم العربیۃ والاسلامیۃ (ایم اے عربی ، اسلامیات) تحت أشراف تنظیم المدارس اہل السنۃ باکستان سنۃ۱۴۳۸ ھـ ویب سائٹ کے ڈاؤن لوڈ یا فیس بک پیج کی ٹائم لائن پہ ملاحظہ فرمائیں ۔
08/01/16 ” رعایت در مدت فراھمی قومی شناخت نمبر“
تنظیم المدارس اھل سنت پاکستان کے امتحانی بورڈ نے ڈاکومنٹیشن (تعلیمی و ذاتی کوائف )میں بہتری اور یکسانیت پیدا کرنے کےلیے انتہائی اھمیت کے حامل فیصلے کئے ، جن میں نظام التسجیل (رجسٹریشن) کا اجراء اور نادرا کی آئی ڈی (قومی شناخت نمبر) کی فراھمی شامل ھے ۔ سال رواں کے سالانہ امتحانات میں ھر دو اقدامات کا لازمی اجراء کیا جا رھا ھے ۔ عدم توجہ یا سستی کی وجہ سے بہت سارے طلبہ کا شناختی کارڈ یا ب فارم تاحال نہیں بنوایا گیا ۔ متعدد مدارس کے سربراھان نے اس پریشانی سے مرکزی شعبہ امتحانات میں رابطہ کیا ھے ۔ چونکہ امتحانی پروسیس شروع ھو چکا ھے لہٰذا رعایت دیتے ھوئے ایسے طلبہ و طالبات ---- جن کا قومی شناخت نمبر تا حال جاری نہیں ھوا --- کو ھدایت کی جاتی ھے کہ وہ فوری طور پر اپنا کیس نادرا آفس میں جمع کرائیں ۔ اور داخلہ فارم پُر کر کے نادرا آفس کی رسید کی فوٹو کاپی لف کر دیں ۔ اس طرح ان کا داخلہ روکا نہیں جائے گا ۔ تاھم متنبہ کیا جاتا ہے کہ ”قومی شناخت نمبر” کے حصول کی کوششیں مسلسل جاری رکھیں ۔ ۔ رول نمبر سلپ کے اجراء سے پہلے ایسے طلبہ و طالبات کو شناختی کارڈ / ب فارم فراھم کرنا ضروری ھو گا ۔ حافظ غلام عباس ناظم امتحانات
17/11/15 اہم اطلاع : امتحانی رجسٹریشن کا اجراء
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے امتحانی نظام میں مزید بہتری کےلئے ان شاء اللہ تعالیٰ اس سال سے نظام التسجیل (رجسٹریشن) کا اجراء کیا جا رہا ہے ۔ ”نظام تسجیل “کے تحت جب ایک دفعہ کسی طالب علم /طالبہ کی رجسٹریشن مکمل ہو جائےگی، تو اس کے بعد آئندہ تمام امتحانات میں اس کی وہی رجسٹریشن کارگر رہے گی ۔ ”نظام التسجیل“ کے نفاذ سے کوائف کی درستگی اور تعلیمی و امتحانی کیرئر کی فوری اور درست معلومات حاصل کرنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ ریکارڈ مرتب کرنے میں بھی سہولت میسر آئے گی ۔ مدارس و جامعات کے منتظمین سے التماس ہے کہ فوری طور پر اپنے ابتدائی درجات (متوسطہ / عامہ سال) کے امیدواروں کے مکمل کوائف اپنے پاس محفوظ کر لیں تاکہ جونہی رجسٹریشن کروانے کا اعلان ہو تو بلاتاخیر یہ کوائف مہیا کئے جا سکیں ۔ پروگرام کے مطابق ہر طالب علم و طالبہ کو باضابطہ ”رجسٹریشن کارڈ “جاری کیا جائے گا ، جسے سنبھال کر رکھنا اور بوقت ضرورت پیش کرنا طالب علم کی ذمہ داری ہو گی ۔ تفصیلی پروگرام آئندہ چند دنوں تک جاری کر دیا جائے گا ۔ شعبہ آئی ٹی تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان
04/07/15 ٹیلی فون میسج کے ذریعے نتائج کی فراھمی
خوشخبری: صدر گرامی اور ناظم اعلٰی صاحبان کی خصوصی ھدایت پر امتحانی نظم کی بہتری کےلئے متعدد انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ انہی اقدامات میں سے ایک قدم یہ ہے کہ : آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ امسال شعبہ امتحانات کی طرف سے نتائج کے اعلان کے ساتھ ھی جہاں تنظیم المدارس کی ویب سائٹ http://tanzeemulmadaris.com/Result.aspx پہ نتائج شائع کرے گا ، وہیں ان شاء اللہ تعالیٰ ٹیلی فون میسج کے ذریعے بھی نتائج فراھم کرے گا۔ اس سھولت کی فراھمی کے ساتھ ویب سائٹ پر رش کے باعث ویب سرور کے ہینگ ھونے اور رسپانس نہ دینے کی پرابلمز اور انتظار کی زحمت سے بچا جا سکے گا ۔ 4 ڈیجٹ کا سسٹم کوڈ اور طریقہ کار کی معلومات ایک دو روز میں جاری کر دی جائیں گی۔ طلبہ و طالبات اپنے نتائج اپنے موبائل فون سے ایک ایس ایم ایس کے ذریعے معلوم کر سکیں گے ۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ تنظیم المدارس اھل سنت پاکستان
05/05/15 تنظیم المدارس کا فیس بک پیج
فیس بک پیج پر تنظیم المدارس سے متعلقہ اطلاعات و سرگرمیوں سے بروقت مطلع ھونے کے لئے درج ذیل لنک پر جائیں ۔ https://www.facebook.com/tanzeemulmadarispk یا تنظیم کی ویب سائٹ کے ھوم پیج پر فیس بک کے نشان پر کلک کیجئیے !
31/05/15 مصلحانہ مشورہ
بعض مدارس کے منتظمین رول نمبر سلپس وصول ھو جانے کے ساتھ ھی امیدواروں میں تقسیم نہیں کرتے ۔ اور امتحان شروع ھونے پر (آخری دن) تقسیم کرتے ھیں ۔ وجہ یہ ھوتی ھے کہ طلبہ و طالبات اپنی رول نمبر سلپ سنبھال کر نہیں رکھتے ، لہٰذا حفاظتی نقطہ نگاہ سے ایسا کیا جاتا ھے ۔ مشورہ دیا جاتا ھے کہ رول نمبر سلپ وصول ھوتے ھی امیدوار کو جاری کی جائے اور اسے اس کے مندرجات پڑھنے چیک کرنےاور ھدایات کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ سنبھال کر رکھنے کی تاکید و ھدایت کی جائے ۔ البتہ حفظ ماتقدم کے طور پر اس کی فوٹو کاپی کر کے امیدوار کے پاس بھی الگ سے محفوظ رکھنے کا کہا جائے اور دفتری ریکارڈ کے لئے بھی فوٹو کاپی کروا کر محفوظ کر لی جائے تاکہ بوقت ضرورت کام میں لائی جا سکے ۔ شعبہ تعلقات عامہ تنظیم المدارس
   
 
 
Copyright © 2012-2013 Tanzeem Ul Madaris Ahle Sunnat Pakistan All Rights Reserved Website Developed By: Tanzeem IT Department